پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے پر اتفاق

ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک: زرداری و بلاول کا خالد مقبول کو فون، ملاقات کی دعوت

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

گورنر سندھ کی ایم کیو ایم سے ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست کردی

ہم نیوز کے مطابق یہ اتفاق رائے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزرا سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن اور رخسانہ بنگش سمیت دیگر موجود تھے جب کہ ایم کیو ایم کی طرف سے وفاقی وزیر سید امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف نے نمائندگی کی۔

قومی اسمبلی اجلاس طلب: تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت بات چیت کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے پیش کردہ تمام نکات سے اتفاق کیا۔

172کیا، 182ووٹ دیدیں تو بھی وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،فیصل واوڈا

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز جا کر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی تھی جس میں باضابطہ طور پر تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔


متعلقہ خبریں