عدم اعتماد سمیت صورتحال پر مفادات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے، ترجمان ایم کیو ایم

ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک: زرداری و بلاول کا خالد مقبول کو فون، ملاقات کی دعوت

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال پر مفادات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں اصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی جو گزشتہ کئی دنوں سے جاری ملاقاتوں کا تسلسل تھی۔

تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، وزیراعظم

ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی اور حیدر آباد سمیت شہری سندھ  کے مسائل پرایم کیو ایم کا مؤقف سامنے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی قیادت نے شہری سندھ کے مسائل کے حل کے لیے بہتر روابط استوار کرنے پر اتفاق کیا۔ اس ضمن میں انتظامی اور قانونی مسائل کو قانون سازی کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق رائے بھی ہوا۔

قومی اسمبلی اجلاس طلب: تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال بشمول تحریک عدم اعتماد پر مشاورت جاری ہے اور عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال پر مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں