انگلینڈ میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان


برطانیہ نے  ایسٹر سے پہلے  تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کااعلان کر دیا۔

برطانیہ نے مسافروں کے لیے کورونا وائرس سے متعلق تمام حفاظتی اقدامات 18مارچ تک ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مسافروں کے لیے ویکسی نیشن کی شرط  ختم کردی گئی ہے۔

غیر ویکسین شدہ افراد کو سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کروانا پڑے گا اور نہ ہی مسافروں کو لوکیٹر فارم جمع کروانے کی ضرورت ہوگی۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹس شاپس نے کہا کہ سفری پابندیاں ختم کرنے کا مطلب ہے کہ پرانے وقت کی طرح دوبارہ سفر کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے برطانیہ نے آئسولیشن کی پابندی بھی ختم کر دی  تھی۔


متعلقہ خبریں