پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 313 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 473 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار627ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 34 ہزار401کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار297، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 268، پنجاب میں 5 لاکھ 3ہزار 939، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 859، بلوچستان میں 35 ہزار442، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 181اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 641 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 91، خیبر پختونخوا 6 ہزار 302، اسلام آباد ایک ہزار 21، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں