تحریک عدم اعتمادمیں مداخلت چیئرمین نیب کاکام نہیں،شاہدخاقان عباسی


 سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتمادمیں مداخلت چیئرمین نیب کاکام نہیں۔چیئرمین نیب کو بھی جواب دہ ہونا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ احتساب کا مذاق جاری ہے۔تحریک عدم اعتمادمیں مداخلت چیئرمین نیب کاکام نہیں۔چیئرمین نیب کو بھی جواب دہ ہونا ہوگا۔

انہوں  کا کہنا ہے کہ احتساب کےعمل سےہمارےارکان پردباؤڈالاجارہاہے۔تحریک عدم اعتماد کے بعد ہمارے کچھ لوگوں کو نیب کے نوٹس ملے ہیں۔ نیب کو یہ نوٹس مہنگے پڑنے والے ہیں۔ میں حکومت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں پر سب کو ساتھ نہ دینے کا کہوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ جب کسی کے پاس کچھ نہ رہے، پھر گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔جس میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کردکھا دے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ 10لاکھ لوگوں کے دعوے عدم اعتماد کو نہیں روک سکتے۔عوام کی آواز کو جو روکے گا، اس کو سبق دیا جائے گا۔جو اراکین کو پارلیمنٹ جانے سے روکے گا اسے آرٹیکل 6 کاسامنا کرنا پڑے گا،


متعلقہ خبریں