ملک بھر میں رواں ہفتے معمول سے زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی


 محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں ہفتے گرمی کی لہر کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں رواں ہفتے معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ  شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب، سندھ  اور جنوبی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے وسط میں کراچی میں غیر معمولی گرمی ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے کراچی میں درجہ حرارت35 سے 37  ڈگری سینٹی گریڈ  رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں