پارلیمنٹ حملہ کیس: صدر مملکت، وفاقی وزرا سمیت تمام ملزمان بری


پارلیمنٹ حملہ کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے صدر عارف علوی، وفاقی وزرا سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا.

عدالت نے صدر عارف علوی کو بری  کر دیا، عدالت نے نو مارچ کو فیصلہ مؤخر کیا تھا، صدرعارف علوی نے اس کیس میں صدارتی استثنا نہیں لیا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، صدرعارف علوی سمیت  شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویزخٹک، عبدالعلیم خان،جہانگیرخان ترین، شوکت یوسف زئی اوراعجازچوہدری کی بھی بریت کی درخواستیں منظورکرلی گئیں۔

عدالت وزیراعظم عمران خان کو اس مقدمے میں پہلی ہی بری کرچکی ہے، مسلم لیگ ن کے دورہ حکومت میں تحریک انصاف کے2014 کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ اورپی ٹی وی حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جس میں عمران خان،عارف علوی سمیت تحریک انصاف کے گیارہ رہنماوں کونامزد کیا گیا تھا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں