پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 232 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

’ہم نیوز‘ کے مطابق گزشتہ ہفتے مسلسل مندی کے بعد پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ  ہی انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

ہفتے کے آغاز پر 100  انڈیکس 232 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور آخری خبر آنے تک کرنٹ انڈیکس 41 ہزار 856 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔

رواں سال کے دوران پہلی بار گزشتہ پیر کو ایک ہی دن میں مارکیٹ میں ایک ہزار66 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی جس پر اقتصادی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

عالمی تجارتی اداروں کی جانب سے ایمرجنگ مارکیٹ قرار دی گئی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 45 دنوں میں مجموعی طورپر چھ ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔

اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر اسٹاک ایکسچنج کی صورتحال پر توجہ نہیں دی گئی تو بازار حصص کریش کرسکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں