عمران خان نے چودھری شجاعت کو ہمیشہ عزت دی، فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چودھری شجاعت کو ہمیشہ عزت دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے چودھری شجاعت کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ ‏چودھری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے چودھری شجاعت کو ہمیشہ عزت دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جمہوری پارٹی ہے اور ہم شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتے اور نہ ہی ہم تصادم پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے، چودھری شجاعت

فواد چودھری نے کہا کہ ہماری سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے اور عوام کی رائے ہمارے لیے مقدم ہے۔ اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حزب اختلاف پر امن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو اس جلسے کو بھی خوش آمدید کرتے ہیں۔ جمہوریت میں عوام کی رائے اصل فیصلہ ہے اور جلسے اس رائے کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔


متعلقہ خبریں