ن لیگ کا بھی میدان لگانیکا فیصلہ: ملک بھر میں جلسے کرنیکا اعلان

مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کی تاریخ اور نام بدل دیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی میدان لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ملک کے بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متحدہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ن لیگ نے اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور پشاور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں جلسوں کے شیڈول کی تیاری شروع کردی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق یہ طے کیا گیا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں منعقد ہونے والے جلسوں سے ن لیگ کی مرکزی اور سینئر قیادت خطاب کرے گی۔

تحریک عدم اعتمادمیں مداخلت چیئرمین نیب کاکام نہیں،شاہدخاقان عباسی

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے پارٹی کے تمام صوبائی اور ڈویژنل عہدیداران کو اس حوالے سے تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔

عدم اعتماد سے پہلے پرویز الٰہی نے وزیر اعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت سے منظوری کے فوری بعد جلسوں کی حتمی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں