مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 3 کشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور سرینگر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب پر پابندی کا فیصلہ، بھارتی شہروں میں دفعہ 144 نافذ

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے تھے جبکہ بانہال سے بارہ مولہ تک ریل سروس کو بھی معطل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں