گلگت، اسکردو، گانچھے، شگر اور چلاس سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت، اسکردو، گانچھے، شگر اور چلاس سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

فوٹو: فائل

گلگت: گلگت، اسکردو، گانچھے، شگر اور چلاس سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،شدت5.3ریکارڈ

ہم نیوز نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ گلگت شہر اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں و کاروباری مراکز سے باہر آگئی اور انہوں ںے کھلی جگہوں کا رخ کیا۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے استور اور اسکردو سمیت گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلہ

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ گانچھے، شگر اور چلاس سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں بھی زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے تحت زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور ملوپہ کے مقام پر گلگت اسکردو روڈ بند ہو گیا ہے۔

انڈونیشیا میں7 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

ہم نیوز کے مطابق تاحال کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم متعلقہ ادارے درست صورتحال جاننے کی تگ و دو کر رہے ہیں اور امدادی اداروں کو چوکنا بھی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں