متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے


متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق  جنوبی ایران میں زلزلہ آنے کے باعث یو اے ای میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ایرانی ساحلی شہر بندر لنگہ کے قریب تھا۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے زلزلے کی ویڈیوز بھی شئیر کیں، جن میں ایک دوسرے کی خریت دریاف کی گئیں۔


2003 میں، 6 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے نے بام شہر کو تباہ کر دیا تھا، جس میں 26 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2017 میں ایران اور عراق کے درمیان سرحدی علاقے میں 7 شدت کے زلزلے سے 600 افراد ہلاک اور 9000 سے زائد زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں