روس یوکرین جنگ: عالمی معیشت تباہ ہوگی اور مہنگائی بڑھے گی، آئی ایم ایف

فائل فوٹو


 عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے روس یوکرین جنگ کے خطرناک اثرات  کے بارے خبردار کردیا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ  روس یوکرین کی جنگ دنیا کی معشیت اور سیاست کو ادھیڑ کر رکھ سکتی ہے۔

روس اور یوکرین کا تصادم عالمی معشیت کے لیے ایک زوردار دھچکا ہے جس سے پیداواری شعبہ متاثر ہو گا اور نرخ بڑھیں گے۔

آئی ایم ایف کے بیان میں  کہا گیا ہے کہ روس کے حملے کے اثرات دنیا کی معیشت پر ترقی کی رفتار میں کمی، مہنگائی میں اضافے کی شکل میں سامنے آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کو لمبے عرصے کے لیے ایک نئے سانچے میں ڈھال سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کی لہر اور دوسرے انسانی مسائل کے علاوہ اس جنگ سے افراط زر بڑھے گی۔ خوراک اور توانائی کی اشیا مہنگی جبکہ آمدنی کی قدر کم ہو گی۔

علاقائی اقتصادی ترقی  میں کمی کا خدشہ ہے۔سیاحت۔ تجارت سمیت مختلف  میدانوں میں دباو کو محسوس کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق، موجودہ صورتحال سے افریقہ ، لاطینی امریکہ اور وسطی ایشیا متاثر ہوں گے۔

صورت حال کے اثرات کاروبار میں خلل، سپلائی چینز کی بندش اور یوکرین کے ہمسایہ ممالک میں ترسیلات کی کمی کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق تجارت اور کاروبار بری طرح متاثر ہوں گے، سرمایہ کاروں میں غیریقینی بڑھے گی۔  جس سے اثاثوں کی قیمتیں گر جائیں گی۔ مالی حالات تنگی کی طرف جائیں گے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس سے سرمائے کا اخراج ہو سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں