تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ قریب: قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کوبلانےکی تیاریاں

تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا گرین سگنل دے دیا گیا۔

سیکریٹریٹ کو 21 مارچ سے قبل قومی اسمبلی اجلاس کے لیےتیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن ایک دو دن میں جاری کردیا جائے گا۔

اسپیکر  کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس اسمبلی ہال میں ہی  کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش اور مرمت تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔

21مارچ کوخیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی اور اجلاس ملتوی کردیا جاے گا۔22تا 24 تک یوم پاکستان اور او آئی سی کانفرنس کی تعطیل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق 25یا 26 کو دوبارہ اجلاس ہوگا ۔ تحریک عدم اعتمماد پر 2 یا 3دن بحث اور پھر ووٹنگ ہوگی۔ووٹنگ اوپن اور اراکین کی ڈویژن کے ذریعے ہوگی۔


متعلقہ خبریں