اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ کوئی پرائز بانڈ کیساتھ بھی نہیں لے گا، شہباز شریف



مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اپنا ٹکٹ پرائزبانڈ کے ساتھ بھی دے گی تو کوئی نہیں لے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے ضمیر کی آواز پر ن لیگ کا رخ کیا، اگلے الیکشن میں لوگ اپوزیشن جماعتوں کا ٹکٹ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ ثابت کر دیں استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا، حکومت دھمکیوں سے باز رہے، آئین سے ٹکراؤ کی اجازت نہیں دیں گے۔

عمران خان! زبان کو لگام دو، بوریوں میں آنیوالی رشوت کا حساب لیں گے: شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ ہم آپ کو خوشگوار سرپرائز دیں گے، قومی حکومت بنی تو پی ٹی آئی اپوزیشن میں بیٹھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو ہمارے لوگ توڑے گئے تھے وہ کیا تھا، حکومت کے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو ایک طوفان میں پھنسا دیا ہے، چاہتے ہیں کہ جلد از جلد صاف اور شفاف انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں