سندھ میں گورنر راج لگانا چاہیے، ضروری ہو گیا ہے: سینیٹر فیصل جاوید

سندھ میں گورنر راج لگانا چاہیے، ضروری ہو گیا ہے: سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانا چاہیے، ضروری ہو گیا ہے۔

وزیراعظم کو مشورہ دیا ہےکہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔

گورنر راج پر بات نہیں ہوئی،اپوزیشن اراکین سے رابطے ہیں،تعداد نہیں بتاؤنگا: اسد عمر

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے الزام عائد کیا کہ کرپشن اور لوٹ مار کے پیسے سے ایم این ایز کو خریدا جا رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ سندھ کےحالات انتہائی خراب ہیں جب کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی لگاتار 13 سالوں سے حکومت ہے۔

تین وفاقی وزرا سمیت 33 ممبران اسمبلی اڑ چکے ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ انہوں نے صرف اپنی جیبیں بھریں، گورنر راج ضروری ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں