احد رضا میر بھی نیٹ فلکس سیریز میں نظر آئیں گے


ہمایوں سعید کے بعد احد رضا میر بھی نیٹ فلکس کی سیریز میں نظر آئیں گے، سیریز جاپانی ویڈیو گیم پر مبنی ہو گی۔

احد رضا جلد ہی نیٹ فلکس کی ہارر سیریز “ریزیڈنٹ ایول” میں برطانوی، امریکی، جاپانی اور یوکرینی اداکاروں کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اس سے قبل بھی احد رضا برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں تھیٹرز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir)


احد رضا میر نے اس کی تصدیق خود اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے کی، انہوں نے اپنے آنے والی سیریز کی تصویر شئیر کی اور نیچے 14 جولائی کی تاریخ بھی دی۔

اس پوسٹ پر دیگر اداکاروں کے ساتھ ماہرہ خان نے بھی کمنٹ کیا، اور ان کی اس ایچیومنٹ پرسراہا۔

یاد رہے برطانوی شاہی خاندان کی کہانی پر مبنی نیٹ فلیکس سیریز ’دی کراؤن‘ کا پانچواں سیزن  2022 میں ریلیز کیا جائے گا، جس میں لیڈی ڈیانا کی وہ زندگی دکھائی جائے گی، جہاں انہیں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرسرجن ڈاکٹر حسنات سے محبت ہو گئی تھی۔

سیریز میں لیڈی ڈیانا جس ڈاکٹر کی محبت میں گرفتار دکھائی دیں گی اس کے لیے پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کا انتخاب کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں