کسی رکن کے گھر پر پتھراؤ کرایا تو گھر آپ کے بھی محفوظ نہیں رہیں گے، رانا ثنا اللہ

کسی رکن کے گھر پر پتھراؤ کرایا تو گھر آپ کے بھی محفوظ نہیں رہیں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کے گھروں کے باہرمظاہرے کرائے جا رہے ہیں لیکن کسی بھی جگہ کارکنوں کی تعداد 40 سے زائد نہیں ہے۔

ہارس ٹریڈنگ کیخلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ،اپوزیشن مقصد میں کامیاب نہیں ہو گی، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رکن کے گھر پر پتھراؤ کرایا تو گھر آپ کے بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہبازکی قیادت میں 24 مارچ کولانگ مارچ روانہ ہوگا، ہم ان کو دکھائیں گے انسانوں کا سمندرکیا ہوتا ہے؟

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 26 مارچ کی شام قافلہ راولپنڈی پہنچےگا، 27 مارچ کو لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھے گا۔

سندھ میں گورنر راج لگانے کی سمری پیش، ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وزیرداخلہ

اسد قیصر پر سخت تنقید کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کی ٹائیگر فورس کے رکن بنے ہوئے ہیں، جب تک کوئی ممبر اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتا اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی۔

انہوں ںے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ ثابت کریں کہ ہم کسی بندے کو پیسے یا کوئی آفر کی ہو، ایک درجن سے زائد لوگ ہیں کسی نے ہم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا، 20 سے زائد لوگ کہہ رہے ہیں کہ آئندہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔

ہمت ہے تو گونر راج لگا کر دکھاو، بلاول بھٹو کا وزیراعظم کو چیلنج

ہم نیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ منحرف اراکین کے لیے آرڈیننس کی باتیں آئین پڑھے بغیر کی جا رہی ہیں، جب تک ممبرووٹ استعمال نہیں کرتا تب تک کارروائی نہیں ہو سکتی، یہ آئین وقانون کی دھجیاں بکھیرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں