عوام نیوٹرل نہیں رہے گی، بیچ میں آئے گی: شہباز گل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اس مرتبہ عوام نیوٹرل نہیں رہے گی، بیچ میں آئے گی، احتجاج ہو گا لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر ہو گا۔

گورنر راج کا کوئی ارادہ نہیں، بلاول بھٹو اور سعید غنی پریشان نہ ہوں: شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات تھانہ سیکریٹریٹ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں ںے کہا کہ سندھ ہاؤس میں گورنر کی رہائش بھی موجود ہے، جب بھی عمران اسماعیل آتے ہیں ہم ان سے ملنے جاتے ہیں، آج ہمارے ممبران گئے تو سندھ پولیس نے انہیں روکا اور ارکان کو روکنے پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا لیکن سندھ ہاؤس والا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، کارکنان کو سندھ ہاؤس کا گیٹ نہیں توڑنا چاہیے تھا۔

شہبازگل نے کہا کہ عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے ضمیر خریدے جا رہے ہیں، بتایا جائے سندھ ہاؤس میں خریداری کیوں کی جا رہی ہے؟

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز میں نے ایک ایم این اے کو کچھ کہا جس پر شور مچ گیا، میں اپنے کہے گئے الفاظ پر معذرت کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل، کئی مظاہرین گرفتار

شہباز گل نے کہا کہ راجہ ریاض کو جس دن ٹکٹ دیا گیا اس دن بنی گالہ میں موجود تھا، راجہ ریاض صرف پاؤں نہیں پڑا باقی سب کچھ کیا، راجہ ریاض کو عمران خان کے نام پر ووٹ ملے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پولیس نے دونوں ایم این ایز کو شخصی ضمانت پر رہا کیا ہے، ہمارے وکلا جلد مشاورت کے بعد دیگر کارکنان کو بھی رہا کرائیں گے، تحریک انصاف اپنے کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے۔

کسی رکن کے گھر پر پتھراؤ کرایا تو گھر آپ کے بھی محفوظ نہیں رہیں گے، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ بتایا جائے جو ووٹ بیچ رہے ہیں کیا ان کے ضمیر جاگ رہے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو خریدنے کے لیے سندھ کے وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں