سندھ ہاؤس پر حملے کا مقدمہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف درج

سندھ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کی اہم بیٹھک: 190 سے زائد اراکین موجود

اسلام آباد: سندھ ہاؤس پر ہونے والے حملے کا مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کا دو ایم این ایز کے ہمراہ سندھ ہاؤس پردھاوا، گیٹ توڑ کر اندر داخل

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور چادر و چہار دیواری کا تقدس پامال کرنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

سندھ ہاؤس پر ہونے والا حملہ، سندھ پر حملے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

عوام نیوٹرل نہیں رہے گی، بیچ میں آئے گی: شہباز گل

علاقہ پولیس کے مطابق ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی کو بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں