روس سے تیل خریدنا بھارت کو تاریخ کے غلط رخ پر کھڑا کر دے گا، امریکہ کی تنبیہہ


 امریکہ نے بھارت کو  خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  روس سے تیل خریدنا بھارت کو تاریخ کے غلط رخ پر کھڑا کر دے گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ اگرچہ روس سے سستے داموں تیل خریدنا امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں تاہم ایسا کرنا بھارت کو تاریخ کے غلط سائیڈ پر کھڑا کردے گا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے کہ وہ کہاں اور کس کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  روس کی حمایت ایک فوجی حملے کی حمایت کرنے کے مترادف ہوگا۔امریکا نے یوکرین پر حملہ آور ہونے پر روس پر پابندیاں عائد کی ہیں جن میں دیگر ممالک کو روس سے تیل نہ خریدنے کی تاکید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی آئل فرم انڈین آئل کارپوریشن نے روس سے 30 لاکھ بیرل خام تیل نہایت ارزاں قیمتوں پر خریدا ہے۔


متعلقہ خبریں