غیر ویکسین شدہ افراد بھی عمرہ ادا کرسکیں گے

سعودی وزیر نے اتوار، منگل اور بدھ عمرے کیلئے بہترین دن قرار دے دیے

سعودی عرب نے غیر ویکسین شدہ افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ملک میں  کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے جس کے باعث اب غیر ویکسین یافتہ افراد کو بھی عمرہ ادا کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جو اس سے پہلے کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ صرف انہیں غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ کی اجازت ہو گی جنہوں نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جول نہ کیا ہو۔


متعلقہ خبریں