شعیب کی سادگی پسند آئی تھی، ثانیہ مرزا

شعیب کی سادگی پسند آئی تھی، ثانیہ مرزا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ مجھے شعیب کی سادگی پسند آئی تھی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی محبت کے آغاز سے متعلق بتا دیا۔ پروگرام میں ازدواجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر ثانیہ مرزا بول پڑھیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کی خوبصورت محبت کی کہانی کا آغاز کب ہوا ؟ تو شعیب ملک نے اپنے ہاتھ کھڑے کر لیے اور کچھ بھی کہنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ثانیہ سے ہی پوچھیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید میانداد پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہم پہلی بار 2004 یا 2005 میں بھارت میں ملے تھے۔ شعیب ملک ٹور پر بھارت آئے تھے اور ہماری پہلی ملاقات دہلی میں ہوئی لیکن یہ ملاقات ایک بہت عام سی  تھی جس میں ہم نے عام سی باتیں کیں لیکن اس ملاقات کے بعد ہماری بات چیت شروع ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ہماری محبت کا آغاز 2009 میں ہوا تھا اور مجھے شعیب کی سادگی پسند آئی تھی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ انہیں ثانیہ کی خوبصورتی پسند آئی تھی جبکہ ثانیہ سے پہلی ملاقات کے بعد ہی امی ابو کو کال ملائی تھی اور انہیں اپنی پسندیدگی کے حوالے سے بتایا تھا۔ ثانیہ سے بات چیت کے 4 ماہ بعد ہم نے شادی کر لی۔


متعلقہ خبریں