یو اے ای کی دس سالہ اقامتی ویزوں کی پیشکش


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹرز، انجینئرز، سرمایہ کاروں اورطلبہ کو دس سالہ اقامتی ویزوں کی پیشکش کر دی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی نئی ویزہ پالیسی کی منظوری کابینہ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے کی ۔

یو اے ای کی نئی ویزہ پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں، امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اور پروفیشنلز (ڈاکٹرز و انجینئرز) کو دس سالہ مدت کے اقامتی ویزے جاری کیے جائیں گے۔ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سو فیصد ملکیت دیئے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد نے اس موقع پر کہا کہ ’’ ہمارا کھلا ماحول ، رواداری پر مبنی اقدار ، انفرااسٹرکچر اور لچک دار قانون سازی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور غیرمعمولی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کا بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں‘‘۔

شیخ محمد بن راشد نے متعلقہ حکومتی اداروں کو رواں سال ہی فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں