پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمد میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے، فرخ حبیب


فیصل آباد: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمد میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس نے ملک کے تمام چیمبرز کو اکٹھا کیا جو وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران دنیا بھر کی معیشت بند ہو گئی اور کورونا کی وجہ سے سپلائی چین بھی متاثر ہوئی۔ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 21 ارب ڈالر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 27 مارچ کواسلام آباد میں جلسہ ہوگا،یہ پاکستان کی روح کی جنگ ہے،وزیر اعظم

فرخ حبیب نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران کارباری شخصیات وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے رہے اور حکومتوں کا کام ہوتا ہے کہ تاجروں کے لیے آسانیاں پید اکرے جبکہ حکومت نے ہر وقت تاجر برادری کو سہولیات دیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے وزیر اعظم کی پالیسیوں کو سراہا اور تاجر برادری ملکی ترقی کے لیے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہوں۔ جب ہمیں حکومت ملی تو 20 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لیے ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں