لوٹا نہیں ہوں ، پی ٹی آئی کی حکومت رہے گی تو میں رہوں گا، شوکت ترین

سینیٹ الیکشن: شوکت ترین کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ  لوٹا نہیں ہوں ، پی ٹی آئی کی حکومت رہے گی تو میں رہوں گا ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات کرتے  ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت رہے گی تو میں رہوں گا۔پی ٹی آئی نہیں رہے گی تو میں بھی نہیں رہوں گا۔معزرت کے ساتھ لیکن میں لوٹا نہیں ہوں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خوشی کے انڈیکس میں پاکستان سات درجے بہتر ہوا ہے۔پاکستان اگر 67  نمبر پرہے تو ایشیا میں پہلے 15 ملکوں میں ہے۔

ان کہنا ہے کہ ہمارے ہاں تاثر ہے کہ یہاں مارا ماری ہے، عذاب آگیا ہے۔عوام کے ناخوش ہونے کا تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن خوشی کے انڈیکس میں ترقی   بہتری کو ثابت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مرچ، دال، انڈے، چینی اورآلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔جنوری میں مینوفیکچرنگ 8.2 فیصد بڑھی ہے۔ہماری گروتھ مضبوط ہے۔زراعت میں فصل بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ریزروز16.6 بلین ڈالرز پر کھڑے ہیں۔ہمارا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 545 ملین پر آ گیا ہےہماری امپورٹس میں کمی ہوئی ہے، 5.2 بلین پر آ گئی ہے۔ معاشی اعشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی آرہی ہے۔حساس قیمتوں کا اعشاریہ 36 ماہ کی کم ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پوچھا ہے پیٹرول پر ریلیف کا خسارہ کیسے پوراکریں گے۔ ہم نے ہوم ورک مکمل کیاہواہےان کودےدیں گے۔


متعلقہ خبریں