لاہور: غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ملک بھر میں دُھند کا راج ختم، فلائٹ آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگیا

لاہور: لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت نشاندہی کی اور کپتان کو رہنمائی فراہم کی۔ غیر ملکی ایئر لائن زیر تعمیر رن وے 18 لفٹ پر اترنے کے لیے اپروچ پر تھا۔

رن وے 18 مرمتی کام کی وجہ سے بند تھا جبکہ اپروچ اور ٹاور پر تعینات ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو لینڈنگ کرنے سے فوری طور پر روکا لیکن طیارہ زمین سے 200 فٹ سے بھی کم بلندی پر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی و قانونی شقوں سے روگردانی غداری، بغاوت کے زمرے میں آتی ہے، مریم اورنگزیب

اچانک ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر کپتان سے رابطہ کیا اور رہنمائی فراہم کی۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے رن وے نمبر 18 رائٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔


متعلقہ خبریں