عوام نے عمران مافیا کو مسترد کر دیا ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے عمران مافیا کو مسترد کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عوام نے آٹا، چینی، دوائی اور ان کی ترقی لوٹنے والے عمران مافیا کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کو ایک منٹ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں، ساڑھے تین سال میں 22 برس کے اپنے ہر دعوے پر یوٹرن لینے والے کا نام عمران نیازی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو او آئی سی کانفرنس روکے گا اس کی چیخیں نکلیں گی،شیخ رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل بے ضمیری کا مظاہرہ کرنے والا آج اقتدار جاتا دیکھ کر ”اخلاق اور اصولوں” کے پیچھے چھپنے کی بزدلی دکھا رہا ہے


متعلقہ خبریں