عمران خان کو وہی نکالیں گے جنہوں نے منتخب کیا تھا، اسپیکر جانبدار بن گئے: شاہد خاقان


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فتح آئین اور حق کی ہوگی، یہ گلگت بلتستان کا الیکشن نہیں ہے جہاں پر اربوں روپے لگا کر حکومت بنائی گئی ہو، نہ کسی نے وزارت مانگی نہ کسی سے کوئی سودا ہوا، عمران خان کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

پیسے دیکر، رشوت دیکر اپنی حکومت بچانے پر لعنت بھیجتا ہوں: وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عمران خان کو وہی لوگ نکالیں گے جنہوں نے منتخب کیا تھا، فخر ہے پورے عمل میں کوئی لین دین نہیں ہوئی، عوام کے لیے عدم اعتماد کو آگے لے کر جارہے ہیں، وزیراعظم جب جلسوں پر آجائے تو اس کے آخری دن آجاتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مشکلات آئیں گی لیکن ہم اس کا مقابلہ کریں گے، چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کا عمل آئین کے مطابق ہو، اسپیکر صاحب! اس تمام معاملے میں جانبدار بن گئے ہیں، یہ سینیٹ کا الیکشن نہیں جہاں اربوں روپے لگا کر ٹکٹ حاصل کیے جائیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ آپ چار سال تک الزامات لگاتے رہے مگر کچھ ثابت نہیں ہوا، آج ملک کی بہتری عوامی نمائندوں کے ہاتھ میں ہے، اس عمل میں جو مداخلت کرے گا وہ ملک سے غداری کریگا، آپ چوری شدہ الیکشن سے وزیراعظم تو بن گئے مگر کنٹینر سے نہ اتر سکے جب کہ کنٹینر کی سیاست کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

عوام نے عمران مافیا کو مسترد کر دیا ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی دیکھ کر اب مذہب کارڈ استعمال کر رہی ہے،امر بالمعروف کا مطلب یہ نہیں کہ غربت اور بے روزگاری میں اضافہ کردیں، امر بالمعروف کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کی جائے۔


متعلقہ خبریں