الحمد للہ! میں بالکل صحتمند ہوں اور زندہ ہوں، ڈاکٹر یاسمین راشد

یاسمین راشد

لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آنے والی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

السلام علیکم: اللہ کے فضل سے سلامت ہوں، ڈاکٹر عبدالقدیر کو تردید کرنا پڑگئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے تردید سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو بیان میں کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ الحمد للہ! میں بالکل صحتمند ہوں اور زندہ ہوں۔

استاد حامد علی خان کے بیٹے کو ’تردید‘ کا سہارا لینا پڑگیا

صوبائی وزیر صحت نے اس ضمن میں کہا ہے کہ میرے لیے فکر مند ہونے اور دعاؤں میں یاد رکھنے پر شکر گزار بھی ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ تمام خبریں فیک ہیں۔

ممتاز ٹی وی آرٹسٹ ذہین طاہرہ کے بیٹے کو بھی ’تردید‘ کرنا پڑگئی

واضح رہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے متعلق جھوٹی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں۔


متعلقہ خبریں