اسرائیلی وزیراعظم کا پہلا بھارتی دورہ


اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر اپریل کے شروع میں ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران بینیٹ، پی ایم مودی اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران سے ملاقات کے ساتھ ملک میں یہودی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اکتوبر میں اقوام متحدہ ماحولیاتی کانفرنس کے دوران  وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں بھارت کے دورے کی دعوت دی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنا، دو طرفہ تعلقات استوار کرنا اور معاشی، تجارتی و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین غلاموں کو پیغام دیتا ہوں کہ تم بری طرح میچ ہارو گے، عمران خان

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے، بھارت  نے 1992 میں تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برسوں سے، دوطرفہ تعلقات دفاع اور زراعت کے گرد گھومتے رہے ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں، دونوں شعبوں کے وسیع میدان میں تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم مل کر اپنے تعاون کو دوسرے شعبوں میں وسعت دیں گے، جدت اور ٹیکنالوجی، سیکورٹی اور سائبر سے لے کر زراعت اور موسمیاتی تبدیلی تک۔

 

 


متعلقہ خبریں