فیصلہ کن ٹیسٹ میچ آج لاہور میں شروع ہو گا


راوپنڈی اور کراچی کے بعد آج آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں لاہور اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ 13سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں  ٹیسٹ کرکٹ کھیلا جائے گا۔

اس وینیو پر پاکستان نے  40 میچز کھیلے ہیں جن میں 12 بار جیت حاصلی کی اور 6 میں شکست ہوئی جبکہ 22 مقابلے ڈرا ہوئے۔ آسٹریلیا سے 5ٹیسٹ میں 1-1 سے پلڑا برابر رہا،3میچز نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے۔

اس میدان میں پاکستان اور آسٹریلیا آخری بار 1994میں آمنے سامنے آئے تھے، اور اب 28 سالوں بعد پاک سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے، بابر اعظم

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس میں سیریز جیتنے کے لئے پرعزم نظر آئے ، انہوں نے کہا کہ ہوم گراونڈ میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور تمام کھلاڑی آسٹریلیا سے سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے آسٹریلین ٹیم 24 سالوں بعد پاکستان میں موجود ہے، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دو ڈرا ہو چکے ہیں، جبکہ آخری فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ پہلا ٹیسٹ راولپنڈی جبکہ دوسرا کراچی میں کھیلا گیا۔

 

 


متعلقہ خبریں