ہربھجن سنگھ کو عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کے لیے نامزد کر دیا


بھارتی پنجاب کی نو منتخب عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کو پنجاب سے راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب میں راجیہ سبھا کی 5 سیٹیں اگلے ماہ خالی ہوں گی، پنجاب کے 117 اسمبلی حلقوں میں سے 92 پر عام آدمی پارٹی کو کامیابی ملی ہے۔

41 سالہ ہربھجن سنگھ نے انتخابات سے پہلے پنجاب کانگریس کے سابق سربراہ نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات کی تھی، جس سے کانگریس کے رکن کے طور پر سیاست میں ان کے ڈیبیو کی قیاس آرائیوں کو ہوا ملی تھی۔ لیکن سابق کرکٹر نے اس کی تردید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹینڈ اپ کامیڈین بھگونت سنگھ مان بھارتی پنجاب کے نئے وزیراعلی

واضح رہے  بھارتی ریاست پنجاب کے اگلے وزیراعلی عام آدمی پارٹی کے بھگونت سنگھ مان ہیں جو ایک اسٹینڈپ کامیڈین تھے۔

انتخابات میں پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے عوامی طور پر شکست مانتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کی آواز، خدا کی آواز ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد بھی دی۔ ریاست پنجاب کے اگلے وزیراعلی بھگونت سنگھ مان ہوں گے.

 

 


متعلقہ خبریں