سندھ ہاوس پر حملے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

پی ٹی آئی کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچ گئے، پولیس کیساتھ تلخ کلامی

آئی جی اسلام آباد نے سندھ ہاوس حملے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

رپورٹ  میں کہا گیا ہے  کہ سندھ ہاوس واقعہ افسوسناک تھا،احتجاجی مظاہر ے میں گیٹ کو نقصان پہنچایا گیا۔10پولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن  لیاگیا ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہاوس کے باہر 2 اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ان سمیت 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف دفعات قابل ضمانت تھیں اس لیے انہیں شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔

ملزمان کیخلاف چالان ٹرائل کورٹ میں جمع  کروادیا گیا ہے،سندھ ہاوس اور ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔پولیس کا اعلی ٰافسران سندھ ہاوس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس  عمر عطا بندیال نے ہفتہ کو آئی جی اسلام آباد سے سندھ ہاوس پر حملے کی رپورٹ طلب کی تھی۔


متعلقہ خبریں