کراچی: سی پی او آفس کے مرکزی گیٹ پر پی ٹی آئی ایم اپی ایز کا دھرنا

کراچی: سی پی او آفس کے مرکزی گیٹ پر پی ٹی آئی ایم اپی ایز کا دھرنا

کراچی: سینٹرل پولیس آفس کے مرکزی گیٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی نے احتجاجی دھرنا دے دیا ہے اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔ دھرنے میں شرکت کے لیے پارٹی کارکنان بھی پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم سے کراچی کے ایم این ایز کی ملاقات: نجیب ہارون اور عامر لیاقت کی عدم شرکت

ہم نیوز کے مطابق احتجاجی دھرنا دینے والوں میں پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ، جمال صدیقی اور خرم شیرزمان سمیت دیگر شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی اس سے قبل تھانہ پریڈی گئے تھے جہاں انہوں لاکپ میں پارٹی کارکنان سے ملاقات کی تھی۔

آرٹیکل 95 کے تحت ووٹ کا حق سیاسی جماعت کا ہوتا ہے،انفرادی ووٹ کی حیثیت نہیں، سپریم کورٹ

اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا تھا کہ کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارنے بند کیے جائیں۔

انہوں ںے کہا تھا کہ جھوٹی ایف آئی آرز واپس لیں یا ہمیں بھی گرفتار کریں، نیب زدہ افسران سندھ پولیس میں تعینات کیے جارہے ہیں۔

اجلاس 22 کےبجائے 25 مارچ کوہورہا ہےتوکیا قیامت آگئی؟ فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا تھا کہ ڈاکووں کو پکڑنے کے لیے ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں، ورکرز کو پکڑنے کے لیے یہ شیر بن جاتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم سندھ میں جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہیں، باغی اراکین واپس بھی آجائیں تو بدنام رہیں گے۔

اداروں کےخلاف سوشل میڈیا مہم ، وزیراعظم کا نوٹس ، ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت

شہر قائد میں سینٹرل پولیس آفس کے باہر دیے جانے والے دھرنے کے باعث پولیس حکام نے سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں