نسیم، شاہین کی عمدہ بولنگ: آسٹریلیا نے 5 وکٹوں پر 232 رنز بنا لیے


تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں پر 232 رنز بنا لیے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

ڈیوڈ وارنر محض 7 رنز پر شاہین شاہ کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے، ان کے بعد آنے والے ورلڈ نمبر ون بیٹر لبوشین بغیر بھی بغیر کھاتا کھولے شاہین کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس موقع پر عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ نے 138 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو استحکام بخشا، تاہم نوجوان بولر نسیم شاہ نے پہلے اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کر کے میچ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط کر دی۔

عثمان خواجہ 91 رنز پر ساجد خان کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے، بابراعظم نے خواجہ کا شاندار کیچ پکڑا۔


متعلقہ خبریں