پولیس کے تفتیشی افسران کیلئے تربیتی کورس، امتحان بھی لیا جائیگا

پنجاب پولیس کے ترجمان بیٹے سمیت زیر حراست، ریمانڈ منظور

فائل فوٹو


لاہور: پولیس کے تفتیشی افسران کو تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تربیتی کورس تفتیش سے متعلق کرایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچ گئے، پولیس کیساتھ تلخ کلامی

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسران کو ایک مہینے کا تربیتی کورس کرایا جائے گا۔

تربیتی کورس کے دوران پولیس افسران کو ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت جدید خطوط پر کی جانے والی تفتیش کے مختلف مراحل سے گزارا جائے گا۔

اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تفتیشی افسران کا تربیت کے بعد ای ویلیو ایشن ٹیسٹ لیا جائے گا۔

پنجاب پولیس اہلکاروں کو باڈی وورن کیمرے دینے کا فیصلہ

ای ویلیو ایشن ٹیسٹ میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے تفتیشی افسران کو پاس سمجھا جائے گا اور اس کے بعد انہیں فیلڈ پوسٹنگ دی جائے گی۔

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب نے پورے صوبے کے تمام تفتیشی افسران کو ٹریننگ دینے کی ہدایت دی ہے۔

پنجاب پولیس کا کارنامہ، کمسن بچوں پر مقدمہ درج

پنجاب پولیس سے تعلق رکھنے والے 721 تفتیشی افسران کو پہلے مرحلے میں تربیت دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جن پولیس افسران کو تربیت دی جائے گی انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹریننگ سینٹرز میں اپنی آمد کی رپورٹ کریں۔


متعلقہ خبریں