او آئی سی اجلاس بھارت کو جارح قرار دے کر اس کا بائیکاٹ کرے، سراج الحق

او آئی سی اجلاس بھارت کو جارح قرار دے کر اس کا بائیکاٹ کرے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس بھارت کو جارح قرار دے کر اس کا بائیکاٹ کرے۔

او آئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے، آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے، فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے زور دے کر کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کریں، اسلامی ممالک طالبان حکومت کی مدد کریں۔

انہوں ںے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف دن منانا اقوام متحدہ کا احسن اقدام ہے، تکریم مذاہب اور اکرام انبیاء کے لیے عالمی قوانین تشکیل دیے جائیں۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری  

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پوری پاکستانی قوم او آئی سی کے شرکا کی میزبان ہے۔


متعلقہ خبریں