اسٹیو اسمتھ بڑے ریکارڈ سے صرف 7 رنز کی دوری پر


آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ بڑے ریکارڈ سے صرف 7 رنز کی دوری پر ہیں۔

32سالہ بیٹسمین نے اگر پاکستان کے لاہور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 7 رنز بنا لئے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن جائیں گے۔

اسٹیو اسمتھ اپنا85واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ لاہور ٹیسٹ میں انہوں نے پہلی اننگز میں 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 150ویں اننگز تھی۔ وہ 150 ٹیسٹ اننگز میں 7993 رنز بنا چکے ہیں۔

دوسری اننگز میں 7 رنز بنا کر وہ 151 اننگز میں 8000 رنز مکمل کر لیں گے۔ اسٹیو اسمتھ سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا  کے پاس ہے جنہوں نے 152 اننگز میں 8 ہزار رنز بنا رکھے ہیں۔

سنگاکارا ہی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار، 10 ہزار، 11 اور 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں