بیوی کیخلاف شکایت کرنے پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا


نئی دہلی: بھارتی پولیس نے بیوی کے خلاف شکایت کرنے پر شوہر کو ہی گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں پولیس نے نوین نامی شخص کو پولیس ہیلپ لائن پر بار بار فون کر کے بیوی کی شکایت کرنے پر گرفتار کر لیا۔ گرفتار شخص کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی کھانا نہیں پکا رہی جس کے بعد پولیس نے اس شخص کو ہی گرفتار کر لیا۔

بھارتی شہری نے ہولی کے تہوار پر بیوی کو بکرے کا گوشت بنانے کا کہا تو اس کی بیوی نے منع کر دیا جس کے بعد مذکورہ شخص نے پولیس ہیلپ لائن پر 6 فونز کر کے شکایت درج کرائی لیکن پولیس نے تنگ آکر شکایت کنندہ کو ہی گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پہلے ہم سمجھے کہ کوئی شخص ہم سے مذاق کر رہا ہے تاہم جب مسلسل کالز آئیں تو اعلیٰ افسران کو ہدایت کی جنہوں نے فون کرنے والے شخص کو ہی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی لڑکی 30 سال کی عمر میں نانی بن گئی

پولیس کا کہنا تھا کہ نوین رات دیر سے نشے کی حالت میں گھر آیا اور اپنی بیوی کو بکرے کا گوشت بنانے کا کہا جو وہ اپنے ہمراہ لایا تھا لیکن اس کی بیوی نے گوشت بنانے سے منع کر دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر نشے کا عادی ہے اور وہ گزشتہ روز بھی نشے کی حالت میں گھر آیا تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنے شوہر کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔

بھارتی پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف انڈین پینل کورٹ (آئی پی سی) کی دفعہ 290 ( پریشان کرنے) اور 510 (نشے کی حالت میں بدتمیزی) کرنے کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔


متعلقہ خبریں