یوم پاکستان: پریڈ میں اس بار خاص کیا ہوگا؟


یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔ یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی سال ہونے کی وجہ سے 82واں یوم پاکستان اور پریڈ خاص ہے۔ تینوں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے پریڈ کا حصہ ہوں گے۔

آرمرڈکور ، آرٹلری، ایئر ڈیفنس انجینرز کے دستے دشمن پر ہیبت طاری کریں گے۔ اس سال یوم پاکستان پریڈ کی ایک اور خاص بات جدید ترین” جے ٹین ” جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ ہے۔

جس کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی ہوگا۔ جے ٹین جنگی طیارے حال ہی میں پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے کا حصہ بنے ہیں۔

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔


متعلقہ خبریں