نواز شریف نے اہم معاملات پر مشاورت کیلئے شاہ غلام قادر کو لندن بلا لیا


 مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اہم معاملات پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکے چیف آرگنائزر شاہ غلام قادر کو ہنگامی طور پر لندن بلا لیا ،دونوں رہنماوں کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانے ، سیاسی ماحول کے گرما گرمی کے بعد آزاد کشمیر میں حال ہی میں قائم ہونے والی تحریک انصاف کی حکومت کی تبدیلی کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عزت کی، فوج کے کسی کام سے انکار نہیں کیا، شہباز شریف

ملاقات میں شاہ غلام قادر آزاد کشمیر میں ن لیگ کی تنظیم نو سمیت دیگر پارٹی معاملات پر میاں محمد نواز شریف کوبریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وفاق اور پنجاب میں تبدیلی کے بعد آزاد کشمیر میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور شاہ غلام قادر کو اچانک لندن بلانا اسی کا پیش خیمہ ہے۔


متعلقہ خبریں