ڈالر مزید مہنگا ہو گیا


اسلام آباد: امریکی  ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد 181.73 روپے پر آ گیا جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 68 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 181 روپے 25 پیسے کا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں ملکی تجارتی خسارہ جنوری کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہو کر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر رہا، فروری میں ملکی درآمدات 5 ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ جنوری میں ملکی درآمدات 6 ارب 31 کروڑ ڈالر تھیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق 2 ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر اب تک 2 روپے 87 پیسے سے زائد مہنگا ہو چکا ہے اور یہ عالمی مارکیٹ میں درآمدی اجناس کی قیمت میں اضافے کے بھی اثرات ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں