وزیر اعظم دنیا میں دلیری کے ساتھ مسلم امہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دنیا میں دلیری کے ساتھ مسلم امہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا اور جن حکمرانوں کی جائیدادیں باہر پڑی ہوں گی وہ کس طرح مسلمانوں کی بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی جبکہ 22 کروڑ پاکستانیوں کا ملک کسی دوسرے ملک سے کم نہیں۔ ماضی میں کہا جاتا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کا گڑھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے اہم معاملات پر مشاورت کیلئے شاہ غلام قادر کو لندن بلا لیا

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو عدم اعتماد کی جدوجہد میں بھی کامیابی حاصل ہو گی اور اگر ہم ملک کی خاطر کام کریں تو پوری دنیا میں عزت اور سر بلند کر کے زندگی گزار سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دنیا میں دلیری کے ساتھ مسلم امہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور عمران خان نے دنیا کے دہرے معیار کی نشاندہی کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کا معاملہ اٹھایا جبکہ بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے امت مسلمہ کا مقدمہ نہیں لڑ سکتے۔


متعلقہ خبریں