وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن: طلبہ تنظیموں میں تصادم، 3 طلبا زخمی

وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن: طلبہ تنظیموں میں تصادم، 3 طلبا زخمی

کراچی:  وفاقی اردو یونیوسٹی گلشن اقبال کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کی وجہ سے تین طلبا زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی عملہ غائب، یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبہ کو پاکستان کی مدد ملی گئی

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ تصادم دو طلبہ تنظیموں کے مابین ہوا جس کے دوران آزادانہ طور پر ایک دوسرے پہ پتھراؤ کیا گیا۔

طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم اور پتھراؤ کی اطلاع ملنے پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوع پہ پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔

ہم نیوز نے اس حوالے سے علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی آمد پر ہنگامہ آرائی کرنے والے طلبہ موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔

جامعہ پنجاب میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم، متعدد زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں ہونے والے تصادم کا تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ایم ایل کرایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں