بھارت مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کا اقدام فوری واپس لے، وزیر خارجہ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کا اقدام فوری واپس لے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلم امہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ او آئی سی کانفرنس امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں معاون و مددگار ہو گی۔

افسوس کشمیر اور اسلاموفوبیا پر خاموش رہے، مسلم امہ الگ بلاک بنائے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات  کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کی 9 لاکھ  فوج نے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، کشمیریوں کو تشدد اور جبری گمشدگیوں کا سامنا ہے، نہتے کشمیریوں کوپیلٹ گن سےنشانہ بنایا جاتا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ تسلط اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی کا مسئلہ کشمیر، فلسطین اور یمن پر تشویش کا اظہار

انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے نام پربے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاجارہا ہے، کشمیری رہنماؤں کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے، بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ اقدامات خطے کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں اور مسئلہ کشمیر خطے کے پائیدار امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

وزیر خارجہ نے او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے پائیدار امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے لیکن بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

مسلمان ممالک میں بیرونی مداخلت جاری ہے، شاہ محمود قریشی کا او آئی سی میں خطاب

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب میں زور دے کر کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کا اقدام فوری واپس لے۔


متعلقہ خبریں