روس، یوکرین میں حیاتیاتی و کیمیائی ہتھیاروں کے استعال پر غور کر رہا ہے: بائیڈن

روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، یوکرین کیخلاف کبھی فتح نہیں ملے گی، صدر جوبائیڈن

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین میں حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعال پر غور کر رہا ہے۔

روس یوکرین جنگ: امریکہ اور پرانے اتحادیوں کے تعلقات میں دراڑ کا سبب بن گئی؟

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ بات واشنگٹن میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ ایسی صورت میں مغرب کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے روسی صدر کی جانب سے عائد کردہ الزامات کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کے یورپ میں حیاتیاتی و کیمیائی ہتھیاروں کو رکھنے میں رتی برابر بھی سچائی نہیں ہے۔

یوکرین جنگ کے دوران 14 ہزار روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، صدر زیلنسکی

انہوں ںے کاروباری شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن کو معلوم ہے کہ نیٹو رکن ممالک کا متحد فرنٹ ہونے کی وجہ سے اس کے سنگین نتائج ہوں گے لیکن صدر نے یہ نہیں بتایا کہ ردعمل کس قسم کا ہو سکتا ہے؟

روس یوکرین جنگ کے اثرات؟ روسی شہری چینی کیلئے آپس میں لڑ پڑے

روس کی جانب سے ماہ رواں میں کہا گیا تھا کہ یوکرین امریکی حمایت یافتہ کیمیائی ہتھیار چھپانے کی کوشش کر رہا ہے جس کی امریکہ سمیت مغربی ممالک نے تردید کی تھی۔


متعلقہ خبریں