یوم پاکستان پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ


اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب  کا انعقاد کیا گیا۔

صدر پاکستان عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی اور  ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں شریک ہوئے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکا کو بھی پریڈ میں پر مدعو کیا گیا  اور  او آئی سی کے فلوٹ کو خصوصی طور پر پریڈ  کا حصہ بنایا گیا ۔

اس سال یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ کا تھیم ‘شاہ رہے پاکستان’ رکھا گیا ہے جو قومی ترانے سے لیا گیا  تھا۔

تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پریڈ کا حصہ تھے۔آرمڈ کور،آرٹلری،ایئر ڈیفنس اور رینجرز کے دستے بھی پریڈ کا حصہ تھے۔

جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں اور ایوی ایشن فلائی پاسٹ  نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامان حرب سے لیس مسلح افواج پریڈ میں شریک ہوئے ۔میزائل یو اے وی ناقابل تسخیر دفاع کی علامت کے طور پر پریڈ میں شامل کیا گیا ۔

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگائے۔


متعلقہ خبریں