ملک میں 24گھنٹے میں کورونا سے ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

فیصلہ 14 اپریل سے پہلے ہوگا،ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا: اسد عمر

فائل فوٹو


  پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

سربراہ این سی  اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹے میں کورونا سے ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔2سال میں ملک میں پہلی بار کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 443 کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 34 ہزار 476 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.28 فیصد رہی۔ملک بھر میں 455 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد30 ہزار 333 ہو گئی  ہے  جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 22 ہزار862ہو گئی۔

 


متعلقہ خبریں